بھٹکل ،15؍ ستمبر (ایس او نیوز) ریلوے ٹریک کراس کرنے کے موقع پر ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت راما نائک تیرن مکّی (36 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
یہ حادثہ کائیکنی کے پاس پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک راما نائک شراب کی لت میں مبتلا تھا ۔ کائیکنی گرام پنچایت کے پاس ریلوے ٹریک کراس کرتے وقت ٹرین کی ٹکر سے اس کے سر میں شدید چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ اس تعلق سے مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر رویندرا بیرادر نے معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔